Is the World returning to Herbs?

جی ہاں! طب کے اصل وارث جتنا طب سے دور ہورہے ہیں، دنیا اتنا ہی طب کے قریب آرہی ہے۔

ہمارے ہمسایہ ممالک چین اور ہندوستان میں اس وقت سرکاری سرپرستی میں جڑی بوٹیوں سے بننے والی ادویات (Herbal Medicine) پر جس قدر تحقیقی کام ہو رہا ہے وہ یقینا لائق صد تحسین ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چین میں پچاس فیصد سے زائد آبادی انہی ادویات پر بھروسہ کرتی ہے۔ انڈیا میں 40 ، امریکہ میں 30 ، ملائشیا میں 22 اور خلیج میں 19 لوگ ہماری طب سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ امریکہ، جاپان، ملائشیا، چین، انڈیا اور انڈو نیشیا نے تو سرکاری طور پر مختلف جڑی بوٹیوں کے خواص پر تحقیق
کرنے کیلئے ادارے بھی قائم کر رکھے ہیں۔ جہاں ہر بل ماہرین دن رات جڑی بوٹیوں سے مختلف ادویات تیار کرنے اور ان سے مزید فوائد حاصل کرنے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر تلاش کریں تو ہربل ادویات بنانے والے اداروں کی ایک بہت لمبی فہرست دیکھنے میں آتی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ دنیا بھر کے لوگ ان دیسی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے میں کسی قدر مصروف عمل ہیں۔ تجارت کے اصول کے مطابق رسد اسی وقت بڑھے گی جب طلب زیادہ ہوگی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی بھیڑ چال کا شکار ہونے کی بجائے خالص دیسی بوٹیوں سے تیار کردہ ادویات پر بھروسہ کریں اور اپنے جسم کو ایسی تمام آلائشوں سے پاک کر لیں جن
کی وجہ سے نت نئی بیماریاں ہمارا مقدر بن رہی ہیں۔ ذیل میں کچھ سبزیوں، پھلوں اور جڑی بوٹیوں کو ایک خاص ترکیب سے گزارنے کے بعد تیار کی جانے والا ادویات کا تذکرہ کیا جا رہا ہے تا کہ مخلوق خدا اپنی غذا اور دوا کے حوالے سے اپنی راہیں متعین کر سکے۔ باقی ہمارا کام تو علم طب کو آپ تک پہنچانا ہے۔ اس سے فائدہ وہی لوگ اٹھائیں گے جن کی قسمت میں قدرت کے ان انمول تحفوں سے مستفید ہونا لکھ دیا گیا ہے۔

Share the Post:

Related Posts

Human Health and its Importance

قدرت کاملہ نے اپنی نوازشات ، عنایات اور فیوض و برکات کی انتہا کرتے ہوئے انسان کو اشرف المخلوقات کے

Read More